حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال کا انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

جمعہ 14 جنوری 2022 17:57

کبیروالا ، عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع میں مثبت لاوا سائٹز ،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا بھی حکم دیدیا ہے انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو مسلسل سرویلنس کے لئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہی-ڈی سی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عامر شیرازی نے انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس کی صدارت کی-انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کو ڈینگی سے پاک کرنا ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے،ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں،رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے میونسپل کمیٹیز مناسب طریقے سے کوڑا تلف کریں،کورونا کی نئی لہر میں شدت آرہی ہے،زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسینیٹ کیا جائے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں