خانیوال کے نواحی علاقہ سے بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 20:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) خانیوال کے نواحی علاقہ سے بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش برآمد ہوئی ہے، تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 94 دس آر میں بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش برآمد ہوئی،بچے کی شناخت 12 سالہ عاطف اسلم ولد محمد اسلم کے نام سےہوئی، پولیس تھانہ صدر خانیوال نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے اور اس واقعہ کی کرائم سین یونٹ نے تفتیش شروع کردی ہے، عاطف کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں