ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال17رمضان المبارک بمطابق28مارچ جمعرات کو عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:20

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء)ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال17رمضان المبارک بمطابق28مارچ جمعرات کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس موقع پرجہانیاںسمیت ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیاجن میں علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی دانشور وںاور دیگرا ہم دینی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی سیرت و کردار اور حیات طیبہ سمیت اسلام کیلئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے نبی کریم ؐ کو بے حد محبت تھی جبکہ آپ بہت بڑی فقیہہ اور سینکڑوں احادیث کی بھی حافظہ تھیں۔حضرت عائشہ ؓ کے کاشانہ نبوت میں حرم نبویؐ کی حیثیت سے داخل ہونے کے بعد قرآن مجید کا ایک بڑا حصہ نازل ہوا۔آپ ؓ کو کم و بیش10سال تک فخر موجودات، سرورکائنات، سرکار دوعالم، نبی آخر الزماںحضرت محمد مصطفی ؐ کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ آپ ؓ اخلاق حسنہ میں بھی سب سے ممتاز تھیں اور آپ ؓ نے بڑی تعداد میں غلاموں کو آزاد کروایا۔ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ نی17رمضان المبارک58ھ کو وصال فرمایا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں