انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:48

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر278.40روپے سے بڑھ کر278.50روپے پر جا پہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران1پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.80روپے سے گھٹ کر279.59روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں 53پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر296.03روپے سے بڑھ کر296.56روپے ہو گئی اسی طرح2.46روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر344.17روپے سے بڑھ کر346.63روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے سستا ہوا گیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 92پیسے اور22پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں