محکمہ زراعت توسیع کبیر والا کی جانب سے موضع حویلی دیوان میں زیادہ کپاس اگاؤ مہم کےحوالے سے زرعی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 14:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) محکمہ زراعت توسیع کبیر والا کی جانب سے موضع حویلی دیوان میں زیادہ کپاس اگاؤ مہم کےحوالے سے زرعی سیمینار کا انعقاد کیا گیاہے، پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خانیوال رانا حبیب الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کبیر والا ڈاکٹر منظور احمد گل نے اگیتی کپاس کی کاشت کے بارے میں کاشت کاروں کی رہنمائی کی، گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت، فصل پر آنے والے چیلنجز کا مقابلہ نسبتاً بہتر طور پر کرتی ہے، اس پر رس چوسنے والے کیڑوں کی وجہ سے نسبتاً کم نقصان ہوتا ہے اور درجہ حرارت میں اضافے کے اثرات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کو نشوونماء اور دیگر مراحل کے لئے زیادہ وقت ملتا ہے اور ا س طرح پیداوار اور کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں