پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی53ویں سالگرہ 3مارچ جمعہ کو منائی جائے گی

بدھ 1 مارچ 2023 22:56

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی53ویں سالگرہ 3مارچ جمعہ کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انضمام الحق 3مارچ 1970ء کو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیںان کو انضی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔دنیائے کرکٹ میں انضمام الحق جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انضمام الحق نے اپنا پہلا ون ڈے میچ22نومبر 1991ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور میں کھیلا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں