یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں شجرکاری مہم کا آغاز

جمعہ 24 فروری 2023 22:50

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2023ء) ہر سال کی طرح اس سال بھی یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ نے باقاعدہ اپنے دست مبارک سے درخت لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اصغر علی کبدانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزامیشن تنویر صالح ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شاکرعلی بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ریاض احمد نوتانی امانت حسرت شعیب احمد قمبرانی عزیز احمد ڈومکی و دیگر بھی موجود تھے ڈائریکٹر سب کیمپس عقیل احمد بلوچ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شجرکاری کی اہمیت زمانہ? قدیم سے ہے۔

درختوں سے محبت کرنا اور ان کا خیال رکھنا، ہماری تاریخی، تمدنی اور معاشرتی اقدار کا حصہ رہا ہیدرخت ہمارے قدیمی ساتھی ہیں اور ہماری تہذیب کی قدیم ترین نشانیاں، گلوبل وارمنگ کے اس دور میں ان کی اہمیت میں مذید اضافہ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

فضا میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ماحول کو خوشگوار اور سازگار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

جس سے ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے فیکلٹیز خصوصاً طلباء اور طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے حصے کے پودے لگاکر سب کیمپس خاران میں کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب کرائیں اس موقع پر شاکر علی بلوچ نے یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کی کامیابی اور شجرکاری مہم کے لیے خصوصی دعا کی

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں