بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں سال اول کے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہنے کیلئے ویلکم پارٹی کا اہتمام

لله

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:37

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں بی بی اے اور آئی ٹی کی سال اول کے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہنے کے لئے سب کیمپس میں رنگارنگ ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سب کیمپس عقیل احمد بلوچ تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری نظامت بی بی صبا ء گل اور انعام بلوچ نے سر انجام دی بی بی صباء گل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کی حسین اور خوبصورت روایات سے آگاہ کیا اور کہا یہ یونیورسٹی اہل علاقہ کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔

یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کو نمایاں مقام حاصل ہے اس کے نصابی اور اقبالی سرگرمیاں ہمیشہ شاندار رہے ہیں آج کی تقریب غیر نصابی سرگرمیوں کی اہم تقریب ہے جس میں بچے بچیاں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرتے ہیں، بی بی اے کے طالبات نورین بلوچ اینڈ پارٹی نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا ڈائریکٹر سب کیمپس عقیل احمد بلوچ اور ایل ایل بی کے ایچ او ڈی ایڈوکیٹ اکرام اللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیکچرار رحم دل صبا اور ان کے سٹاف کی طرف سے نئے آنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی خوبصورت تقریب پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں تقریب کے انعقاد پر میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ڈائریکٹر سب کیمپس اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

اس کو ہم نے مل جل کر رخشان کی سب سے بہتر تعلیمی ادارہ بنانا ہے سب کیمپس مالی مشکلات کے باوجود قلیل عرصے میں بڑا منفرد مقام حاصل کر چکا ہے طلباء وطالبات ہمارے مستقبل کے اثاثہ ہیں انہیں اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے محنت لگن اور خلوص سے کام لینا چاہیے سب کیمپس ہمارے امیدوں کی آخری چراغ ہے جس کی کرنیں ہمیں ہر سو پھیلانا چاہیے اور علم کی شمع کو روشن کرنے کا سلسلہ ہمیشہ جوش و جزبہ سے برقرار رکھکر یونیورسٹی و علاقہ کے نام بلند و بالا رکھنا چائیے تب جاکر ہم سب کامیابی و کامرانی کے منازل آسانی سے طے کر پائینگے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں