بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں لاء ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام لیکچر

بدھ 20 مارچ 2024 14:07

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں لاء ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات ،قانونی معاملات ،جرائم کی روک تھام میں پولیس کا کردار کے حوالے سے لیکچرکا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر اکیڈمک کوآرڈینیٹر شاکر علی بلوچ اور لیکچرار لطیف اللہ کاکڑ ،محمد عاطف عیسی زئی بھی موجود تھے۔

اس موضوع پر لیکچر کے لیے ایس پی خاران عزیز احمد جکھرانی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایس پی عزیز احمد جکھرانی نے طلباء وطالبات کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کی بحالی کے لیے طلباء وطالبات کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں طلباء ہمارے مستقبل کے معمار اور قوم کے روشن مستقبل کی امید ہیں ،طلباء کو لیکچر دینے کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور کمیونٹی اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا ہےاور اپنے لاء کے طلباء کو یہ بتانا ہےکہ وہ کس طرح پولیس کے اداروں سے متعلق آگاہی حاصل کر کے پولیس اور عوام کے درمیان ایک قانونی سفیر کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ \378

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں