جب سے خاران میں SP4او جی ڈی سی ایل کمپنی کا کام شروع ہوا ہے جس سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئی: ممتاز سماجی رہنما

پیر 24 مئی 2021 20:40

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2021ء) خاران کے ممتاز سماجی کارکن طاہر سخی سیاپاد رند نے اپنے بیان میں کہاکہ جب سے خاران میں SP4او جی ڈی سی ایل کمپنی کا کام شروع ہوا ہے جس سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئی ہیں اس سلسلے میں کمپنی کے پارٹی چیف عنایت اللہ اپنے پوری ٹیم کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ اس کمپنی کو کامیابی کی طرف رواں دواں ہیں اور علاقے کے تعلیم یافتہ۔

ہنر مند اور دیگر ضرورت مند نوجوانوں کو روزگار دلانے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے جس سے کئی گھروں کے چھولے جل رہے ہیں اورباعزت طریقے سے اس کمپنی کے توسط سے ان کو روزگار فراہم کی جارہی ہیں وہ بلا غرض اس علاقے میں بیروزگاری کو کم کرنے کے علاوہ مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دینے کی جو اقدامات کررہی ہیں جو کہ ایک قابل ستائش عمل ہیں جس طرح سے انھوں نے پاکستان کے دیگر صوبوں میں اس کمپنی کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کئیے ہیں انشااللہ وہ خاران بالخصوص رخشان ڈویژن میں بھی اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس خطے کو بھی روزگار سمیت دیگر شعبوں میں لوگوں کو ریلیف دینے کی ہر ممکن اقدامات کرینگے وہ ایک غریب پرور شخصیت کے مالک ہیں جھنوں نے خاران میں اب تک کئی نوجوانوں کو روزگار فراہم کی ہیں جو کہ قابل ستائش عمل ہیں مایوسی کا شکار نوجوانوں کے لیے ایک امید کرن ثابت ہورہی ہیں علاقے کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں زندگی بسر کرنے لوگوں کو ان کے دہلیز پر صحت ۔

(جاری ہے)

آمدورفت ابنوشی اور دیگر فلاح وبہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کررہا ہیں یہاں کے لوگوں کا خوش قسمتی ہے کہ او جی ڈی سی ایل کمپنی میں واجہ عنایت اللہ جیسے نیک انسان موجود ہیں جو اس علاقے میں او جی ڈی سی ایل کمپنی کو کامیابی کی طرف رواں دواں ہیں اور مستقبل قریب میں یہ کمپنی اس خطے کے لئے ترقی کا ضامن ثابت ہوسکتا ہیں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں