کھاریاں ،سینئر صحافی ایم سلیم عابد پیرزادہ کی ہونہار صاحبزادی نے سرگودھا یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ایم فل کی ڈگری فرسٹ ڈویژن میں حاصل کرلی

منگل 30 مارچ 2021 23:06

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2021ء)سینئر صحافی، سابق صدر پریس کلب ڈنگہ ایم سلیم عابد پیرزادہ کی ہونہار صاحبزادی راحت سلیم پیرزادہ نے سرگودھا یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ایم فل کی ڈگری فرسٹ ڈویژن میں حاصل کرلی بے مثال کامیابی پر سلیم عابد پیرزادہ کی صاحبزادی راحت سلیم پیرزادہ نے کہا کہ میری کامیابی اللہ تعالی کا خاص فضل وکرم، والدین اور میرے محسن مربی اساتذہ کرام کی دعاں کا ثمر ہے جن کی مستقل محنت سے آج مجھے یہ عظیم اعزاز ملا اپنی کامیابیوں پر اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکربجا لاتی ہوں ان شا اللہ مستقبل میں انگلش لٹریچر میں PHDکرنے کا صمیم ارادہ ہے دعا ہے کہ اللہ کریم میری راہنمائی فرمائے۔

(جاری ہے)

عزیز واقارب سے دعاں کی استدعا ہے راحت سلیم پیرزادہ کو انگلش لٹریچر میں ایم فل کی ڈگری ملنے پر علمی ادبی تعلیمی شخصیات سمیت عوامی، سماجی حلقوں نے انہیں اور انکی فیملی کو مبارکباد پیش کی۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں