یونیورسٹی آف گجرات میں شجر کاری کا افتتاح کر دیا گیا

بدھ 1 مارچ 2023 13:16

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2023ء) یونیورسٹی آف گجرات میں شجر کاری کا افتتاح کر دیا گیاہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے پودا لگایا،اس موقع پر پروفیسر آصف شریف، چیئرمین ہالز کونسل ڈاکٹر غلام شبیر،وارڈن بوائز ہوسٹل رائے شبیر،رینج فاریسٹ آفیسر گجرات راشد چٹھہ نے پودا جات لگائے اور اس مہم میں طلبائ یونیورسٹی آف گجرات نے مختلف اقسام کے 500 پودے لگائے، اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شبر عتیق نے کہا کہ آنے والی نسلوں کی بقاء کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا اور صرف پودا جات لگانے نہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے، راشد بشیر چٹھہ نے کہا کہ ہر بشر دو شجر لگا کر اس میں عملی طورپر حصہ دار بنیں اور موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے،اگر ہم نے آج اس کے لئے کوشش نہ کی تو ا س سے دن بدن مسائل میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک درخت 36 بچوں کو آکسیجن دیتا اور زندہ رہنے کے لئے آکسیجن انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں