کھاریاں‘ڈی ایچ او ایاز ناصر نے ٹانڈہ میں بغیر ڈاکٹر لگایا جانیوالا آئی کیمپ سیل کر دیا ا

بدھ 16 فروری 2022 13:10

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) ڈی ایچ او ایاز ناصر نے ٹانڈہ میں بغیر ڈاکٹر لگایا جانیوالا آئی کیمپ سیل کر دیا اوروہاں چیک اپ کیلئے آئے مریضوں کو گھر جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر نے بتایا کہ آرگنائزرز المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کیمپ نجی سکول میں لگایا گیا تھا جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے سے اجازت بھی لی تھی تاہم اجازت نامے کی درخواست کے برعکس کیمپ میں مریضوں کے چیک اپ کیلئے کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شکایت ملنے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر نے موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو وہاں سینکڑوں افراد چیک اپ کیلئے موجود تھے جن کا غیر مجاز معاون عملہ مریضوں کا چیک اپ کر رہا تھا، فری آئی کیمپ میں ادویات اور لینز بھی غیر معیاری رکھے گئے تھے، آئی کیمپ میں صفائی کی صورت حال بھی معیاری نہیں تھی،سینکڑوں افراد کیمپ میں چیک اپ کے لیے موجود تھے کیمپ فوری سیل کر کے رپورٹ مجاز اتھارٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں