کھاریاں‘پولیس تھانہ صدر کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن‘ بدنام زمانہ منشیات سپلائر عرفان بٹ عرف سائیں موت کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

جمعہ 1 اپریل 2022 12:32

کھاریاں‘پولیس تھانہ صدر کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن‘ بدنام زمانہ منشیات سپلائر عرفان بٹ عرف سائیں موت کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا
کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2022ء) پولیس تھانہ صدر کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن بدنام زمانہ منشیات سپلائر عرفان بٹ عرف سائیں موت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا 2کلو گرام چرس، 2لاکھ 36ہزار روپے وٹک اور پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوگجرات عمر سلامت کی زیر قیادت پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل میاں افضال شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انور سرلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف مدینہ سیداں میں خصوصی آپریشن کرکے منشیات کا بڑا سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ دوران آپریشن ملزم عرفان بٹ عرف سائیں موت ساکن مدینہ سیداں سے 2200گرام چرس، 2لاکھ 36ہزار روپے وٹک، ڈیجیٹل کنڈا، چھوٹے پلاسٹک بیگ، قینچی اور پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ صدر گجرات میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں