پاک فوج کی قربانیاں ملک و ملت کیلئے لازوال ہیں‘ریٹائرڈ صوبیدار مہدی خان

جمعرات 12 مئی 2022 13:09

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) پاک فوج کی قربانیاں ملک و ملت کیلئے لازوال ہیں۔ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں پر ناز ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ صوبیدار مہدی خاں نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب جب مادر وطن پر کڑا وقت آیا پاک فوج کے بہادر سپوت شہادت کے جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں اترے اور بہادری کی لازوال تاریخ رقم کی۔پاک فوج نے ملک و ملت کیخلاف سازشوں کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔۔آپریشن ضرب عضب ہو یا آپریشن رد الفساد پاک فوج کامیابیوں کے ہمکنار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر کبھی بھی ضرورت پڑی تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں