کھاریاں ، نان بائیوں اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب سرکاری نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنے ہر راضی

منگل 23 اپریل 2024 18:19

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) کھاریاں کے نان بائیوں اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب ۔نان بائی سرکاری نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنے ہر راضی ہو گئے۔روٹی 15 جبکہ نان 20 روپے میں فروخت ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے نان بائیوں کو سرکاری نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنے کی پابندی کرنے پر ہیں تندور چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سنایا تھا اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کاروائیاں کی تھیں۔

جو کہ کام۔کرگئیں اور تین سے چار روز جزوی ہڑتال کے بعد نان بائیوں نے میٹنگ کے بعد اعلان کردیا۔دوسری طرف شہری حلقوں نے انتظامیہ کی کاروائیوں کو ہوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ سرکاری نرخوں مقررہ وزن کیمطابق روٹی اور نان کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے چیک اینڈ بیلنس موثر انتظام بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں