پنو عاقل، نہر میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر زیر کاشت فصلیں زیر آب

ہفتہ 11 جون 2016 11:35

پنو عاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء )پنو عاقل کی نہر میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر زیر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔ علاقہ میں پانی بھر جانے کے باعث مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ۔ اطلاع دینے کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے شکاف پرکرنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گھوٹکی فیڈر نہر میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جسکے باعث سینکڑوں ایکڑ پر زیر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔ شگاف سے نکلنے والا پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہوگیا جسکے سبب علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ۔ علا قہ مکیوں کے مطابق اطلاع دینے کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ تاحال نہیں پہنچا ۔ دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شگاف پرکرنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں