کھیوڑہ پولیس کی جرائم پیشہ کے خلاف مہم جاری

منگل 18 نومبر 2014 13:05

کھیوڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر 2014ء) کھیوڑہ پولیس کی جرائم پیشہ کے خلاف مہم جاری۔اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق محمد عنایت ولد انار قوم مصلی سکنہ محلہ دھمرایہ نے الزام لگایا تھا کہ مسمی محمد رمضان ولد ولی محمد قوم مصلی سکنہ سوڈھی گجر نے اس کی منکوعہ بیٹی فریال زہرہ کو اغوا کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے اس بیان کی روشنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر14 145/مورخہ 19.05.2014بجرم 365-B درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔

ملزم روپوش ہو گیا تھا جسے بعد میں عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تھا۔واضح رہے کہ مغویہ ایک دوسرے مرد کے ساتھ نکاح شدہ تھی مگر اس کی رخصتی باقی تھی۔چوکی انچارج سب انسپکٹر ظفر حسین شاہ نے ہمراہ ASI محمد بلال اور واصف علی کانسٹبل کے مخبری کی بنیاد پر چھاپا مار کر للہ چوک سے اشتہاری رمضان کو گرفتار کر لیاہے جس سے عدالتی ریمانڈ کے بعد تفتیش شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں