کھیوڑہ، ادھیڑ عمر شخص کو گولیاں مار کر قتل اور اس کے بیٹے کو زخمی کر دیا گیا

بدھ 19 نومبر 2014 13:34

کھیوڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر 2014ء) تفصیلات کے گاؤں ڈنڈوت RS کے رہائشی گلستان ولد محمد رمضان قوم جٹ وینس نے مقامی پولیس کو تحریری بیان دیا کہ اس کی ناظر علی سے جانوروں کے معاملے میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ جب وہ رات اپنے ڈیرے پر سویا ہوا تھا تو ناظر علی ہمراہ اپنے دو پسران ناصر علی اور غلام شبیر کے علاوہ دو نا معلوم افراد کے آیا اور اسے زودوکوب کیا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ اس کے بعد رات تقریباً 10.30 بجے ناظر علی ولد روشن دین کو گولیاں مار کر قتل اورناصر علی ولد ناظر علی کو زخمی کر دیا گیا۔ فریادی ناصر علی نے واردات کا الزام گلستان ولدمحمد رمضان اور اس کے ہمراہیان پر عائد کیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیرِ دفعہ 302.148.149 چالان نمبر 351/14 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں