آئی سی آئی سوڈا فیکٹری میں حادثہ
عمر جمشید جمعرات 30 جولائی 2015 10:55
کھیوڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) آئی سی آئی سوڈا فیکٹری میں حادثہ۔ مزدور کا بین الاقوامی کمپنی کی انتظامیہ پر سنگین الزام۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے محلہ کریم پورہ کے رہائشی دانیال عباس ولد اختر عباس نے الزام لگایا ہے کہ وہ آئی کین کمپنی کا ملازم ہے اس کی کمپنی Works ICI Soda Ash میں کام کر رہی ہے۔ بقول مزدور وہ فیکٹری کے Dens Ash پلانٹ پر کام کر رہا تھا کہ دورانِ کار اسے پلانٹ سے لیک ہونے والی ایمونیا گیس نے متاثر کیا جس کے باعث وہ بیمار ہو گیا۔
گیس کی وجہ سے اس کا گلا، پھیپھڑے ، آنکھیں اور دماغ متاثر ہوا ہے۔ دانیال عباس نے بیان کیا کہ حادثہ کے بعد اس کی آئی کین کمپنی کے سپروائزر نے اسے پلانٹ سے اٹھا کر کھیوڑہ کے سول اسپتال میں داخل کرا دیا اور خود وہ فرار ہو گیا۔(جاری ہے)
یوں یہ غریب مزدور سرکاری اسپتال میں لا وارث پڑا رہ گیا۔ شہر میں موجود مختلف مزدور رہنماوٴں کا بیان ہے کہ قانونی اور اخلاقی طور پر ICI Soda Works Ash کی حدود کے اندر کام کرنے والا کوئی بھی ورکر چاہے وہ فیکٹری کا مستقل کارکن ہو یا کسی ٹھیکیدار کا ہو مگر حادثہ کی صورت میں سوڈا کمپنی ہی اس کے نہ صرف علاج معالجہ بلکہ معاوضہ بھی ادا کرنے مکمل علاج کی پابند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزدور کا کمپنی کے اسپتال میں علاج نہ کر کے ٹھیکیدار اور کلائینٹ کمپنی دونوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ اور اس طرح وہ سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سول اسپتال کھیوڑہ میں دو روز زیرِ علاج رہنے کے بعد مرض کی شدت کے پیشِ نظر مریض کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ صرف 19 سال کی عمر میں امونیا گیس کی وجہ سے معذور ہو جانے والے غریب دیہاڑی دار مزدور کا بیان ہے کہ چار روز گزر گئے ہیں کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں پڑا ہے ا سے آ ج تک کمپنی کی جانب سے ایک روپیہ تک علاج کے لئے مدد نہیں ملی ہے۔ دانیال عباس نے وزارتِ لیبر کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ا*صدر مملکت کاکھیوڑہ نمک کی کان کا دورہ،منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ سڑک کی تعمیر کی مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ سڑک کی تعمیر کی مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
کھیوڑہ نمک بین الاقوامی تجارتی اداروں میں رجسٹرڈ کرانے کی تیاری مکمل
فضل الرحمان تیل ڈالیں یا ڈیزل، گاڑی نہیں چلے گی، فواد چودھری
پاکستانی نمک کے لیے بھارت مجبور
سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا ،ْوزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین
غربت نے ووٹرز کو اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور کر دیا
غربت نے ووٹرز کو اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور کر دیا
کھیوڑہ مائن کی سیر کو آنے والی فیملی کی گاڑی کو موٹر وے پر للہ انٹر چینج کے قریب حادثہ ماں اور دو بیٹیاں ..
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنڈ دادن خان میں بلیو وہیل گیم کی شکار 2 طالبات پکڑی گئیں
کھیوڑہ میں فائرنگ ، چئیرمین یو سی راجیہ ماجد سمیت 3افراد قتل
کھیوڑہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی