کھیوڑہ میں جانوروں کی منڈیاں سج گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 ستمبر 2015 11:20

کھیوڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) کھیوڑہ میں جانوروں کی منڈیاں سج گئیں۔ ان مراکز پر بکرا، دنبہ،بیل، اونٹ غرض یہ کہ ہر نوعیت اور قیمت کا جانور برائے فروخت موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج گئی ہیں۔کھیوڑہ میں نواح کے دیہاتی اپنے جانور فروخت کی غرض سے لے کر آتے ہیں جب کہ شہر میں کاروبار کرنے والے قصاب قربانی کے جانوروں کی خریداری کی غرض سے جنوبی سندھ کا رخ کرتے ہیں۔

روائتی طور پر ان کی خریداری کے مراکز نوب شاہ، ٹنڈجام اور میر پو ر خاص کے اضلاع ہوتے ہیں۔ یوں تو شہر میں چھوٹے بہتیرے مراکز ہیں تاہم اس سال شہر میں قربانی کے جانوروں کی دو بڑی منڈیاں لگی ہوئی ہیں۔ پہلی شماما چوک پر جب کہ دوسری حیدری چوک پرلگی ہے۔

(جاری ہے)

ان مراکز پر بکرا، دنبہ،بیل، اونٹ غرض یہ کہ ہر نوعیت اور قیمت کا جانور برائے فروخت موجود ہے ۔

ان بازاروں میں بغیر لاٹ والا دنبا بکرا کی نسبت بہت سستا جب کہ لاٹ والا مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ ان بازاروں میں فروخت ہونے والے کھیوڑہ کے کوہستانِ نمک کے پہاڑ میں پلے ہوئے جانور اگرچہ دبلے اور دِکھنے میں خوبصورت تو نہیں ہوتے تاہم ان کا گوشت میدانی جانوروں کی نسبت بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے ۔ غالب امکان ہے کہ اس سال گاہک کو بکرا کا قربانی کا گوشت 1000 روپیہ جب کہ بیل کا500 روپیہ کلو پڑے گا۔قربانی کے جانوروں کی گھروں میں آمد سے بچے بہت خوش ہو گئے ہیں وہ بکروں کو شہر کی گلیوں میں گھما کر بہت مسرت محسوس کر رہے ہیں۔

کھیوڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں