مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، بلوچستان میں کروڑوں روپے کا ترقیاتی کام کئے ہیں، نواب ثنا ء اللہ زہری

ہفتہ 23 دسمبر 2017 20:53

مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، بلوچستان میں کروڑوں روپے کا ترقیاتی کام کئے ہیں، نواب ثنا ء اللہ زہری
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2017ء) وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ہماری حکومت نے بلوچستان میں کروڑوں روپے کا ترقیاتی کام کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ نجی دورہ پر نورگامہ میں بات چیت ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی ٰ بلوچستان نے کہا بلوچستان میں اس وقت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں ،ضلع خضدار بچائو بندات ، سڑکوں ، پینے کے پانی اسکیمات کے منصوبے جاری ہیں ہمارے ان اقدامات کی وجہ سے صوبہ میں معاشی انقلاب آئیگا جس کا فائدہ ہر شخص کو پہنچی گا وزیر اعلی ٰ بلوچستان ایک روزہ نجی دورہ پر انجیرہ ٹو زہری سٹرک کا فضائی معائنہ کیا جبکہ زہری بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی فضائی جائزہ لیا و معائنہ کیا وزیر اعلی ٰ بلوچستان نور گامہ زہری میں تعمیر ہونے والے خلق جہالاوان کا معائنہ کیا اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کی اس موقع پر علاقائی عمائدین مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما موجود تھے وزیر اعلی ٰ بلوچستان ایک روزہ نجی دورہ کے بعد واپس چلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں