تعلیم کی ترقی ہماری ترجیحات اور وژن کاحصہ ہے ،آغا شکیل احمددرانی

تعلیم ہی کے ذریعے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو شاد وا ٓباد دیکھ سکیں گے ،معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ تعلیم کی ترقی ہماری ترجیحات اور وژن کاحصہ ہے اور تعلیم ہی کے ذریعے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو شاد وا ٓباد دیکھ سکیں گے ، اس کے لئے گورنمنٹ نظام تعلیم کافی حد تک مسائل کا احاطہ کرکے ناخواندگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہی ہے، تاہم وہی انفرادی اورکمیونٹی سطح پر بھی کچھ افراد تعلیم کی ترقی اور بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ان کی تعلیمی خدمات قابل ستائش ہیں اور حکومت ایسے افراد کی ہرمرحلے پر سرپرستی اور حوصلہ افزائی کررہی ہے ساچان ویلفیئر کی جانب سے نال گروک میں اپنی مدد آپ کے تحت تعلیمی ادارے کا آغاز اور اس میں دور دراز علاقوں کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنا قابل تحسین اقدام ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے آج خضدار میں اپنی ذاتی حیثیت سے گورنمنٹ بلوچستان سے حاصل کردہ ساچان ویلفیئر ٹرسٹ کو تعلیمی خدمات سرانجام دینے پر 50لاکھ روپے کا چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے ساچان ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندہ کرم خان بزنجو کو پچاس لاکھ روپے کا چیک تعلیمی ادارے کے لئے دیا ۔ اس موقع پر میر عبدالقیوم ساسولی ، جاوید سوز مینگل سردار بلند خان غلامانی ، سردار عزیز محمد عمرانی ،وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ، بشیراحمد جتک ،مولانا عبداللہ سمالانی ،عبداللہ سیاہ پاد رند مولانا خلیل احمد سمالانی ،عبدالوہاب عمرانی ،شاہجہان عمرانی دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ ، میر جمعہ خان شکرانی سمیت دیگر موجود تھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ہماری کوشش ہوگی کہ ضلع بھر میں تعلیمی ترقی کے لئے اس طرح کے اقدامات اٹھائیں دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے شعبہ تعلیم کو ترقی دینا ناخواندگی کا خاتمہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی انہوںنے کہاکہ میری کوشش ہوگی کہ ساچان ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام جو تعلیمی ادارہ چل رہاہے جس میں نال ، آواران سمیت دیگر علاقوں کے غریب بچے پڑھ رہے ہیں اس کے لئے ایک عمارت منظور کرایا جائے اور یہ کام انشاء اللہ ضرور ہوگا ۔

ہم نے کبھی کسی سے بھی بالا اپنے آپ کو نہیں سمجھا ہے اور ہم ہمیشہ عوامی خدمت کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عزت بھی دی ہے اور لوگوں سے بھی عزت ہمیں مل رہی ہے ، ہمارا نقطہ نظر عوامی خدمت ہے اور یہ خدمت ایک عبادت بھی ہے ، جہاں تک ہمارا بس چلے گا عوام کی خدمت کریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں