باجوئی باغبانہ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے بچہ جاں بحق، جھونپڑی جل کر راکھ

بدھ 26 جنوری 2022 15:37

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) باجوئی باغبانہ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق، جھونپڑی جل کر راکھ ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منیر احمد باجوئی کے جھونپڑی نما گھر واقعہ باغبانہ باجوئی میں اچانک آگ لگ گئی جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک معصوم بچہ جل کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کارروائی جار ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں