بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خضدار میں کارروائی ،ملک شاپس پر چھاپہ ،جرمانے

ہفتہ 21 مئی 2022 15:14

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خضدار میں کارروائی ،بلوچستان فوڈ اتھارٹی قلات ڈویژن کے زونل ڈائریکٹر سجاد علی بلوچ اے سی خضدار جہانزیب شاہوانی نے فوڈ سیفی ٹیم کے ہمراہ چاکر خان روڈ عمرفاروق چوک، دو تلوار، کھنڈ میں درجن سے زائد ملک شاپس پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

(جاری ہے)

لیبارٹری کی مدد سے مختلف ملک اینڈ ڈیری شاپس سے نمونے لئے گئے اور موقع پر ہی نمونوں کا ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے تجزیہ کیا گیا بیشتر دکانداروں کی نمونوں میں پانی کا استعمال اور کم چکنائی پائی گئی، جس پر ملک شاپ مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمدالیاس کبزئی نے بتایاکہ موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے خضدار میں دودھ فروشوں کی ملاوٹ روکنے کے عمل کو تیز کیاجائے گا جبکہ موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کی خدمات کا دائرہ کار پورے ضلع تک وسعت دی جائے گی دودھ اور اس سے بنی اشیاء میں ملاوٹ جانچنے کیلئے وقتا فوقتا موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کی خدمات لی جائے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں