سال 2017خضدار کے عوام پرمہربان ہو کرنمودار ہو، علاقے میں اربوں روپے کے منصوبوں کا جال بچھ گیا ہے ،کمشنر قلات ڈویژن
جمعرات 14 ستمبر 2017 22:03
(جاری ہے)
خضدار سٹی میں نیو آڈیٹوریم بن رہاہے جس کی لاگت 8کروڑ روپے ہے ،ڈویژنل کمپلیکس 6کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہاہے ،خضدار میں تین لائبربیری عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں۔خضدار سٹی میں ڈیجیٹل لائبریری 5کروڑ روپے ،کرخ میںپبلک لائبریری ایک کروڑ روپے ،زہری میںپبلک لائبریری ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہی ہیں۔
خضدار شہر میں اسپورٹس کمپلیکس2کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہاہے ۔خضدار شہرسے متصل ہناری پہاڑوں کے دامن میں ہناری ڈیم 12کروڑ روپے سے بن رہاہے۔کرخ بازار میں ٹف ٹائل روڈ کے لئے ایک کروڑ50لاکھ روپے کا منصوبہ ہے ۔ایدھی تا فیروزآباد روڈ ، 4کروڑ روپے ، صالحزئی روڈ 4کروڑ روپے ،سول کالونی سیوریج سسٹم اور روڈ 2کروڑ روپے ، خلق جھالاوان ٹو شہزاد سٹی ایک کروڑ روپے ،آرایچ سی کرخ 2کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہے ہیں ۔ایک کروڑ روپے کی لاگت سے خضدار پریس کلب بلڈنگ کی تعمیر بھی مکمل ہونے کو ہے اور کروڑوں روپے کے واٹرسپلائی اسکیم منصوبے ، شمسی توانا سے بجلی کی فراہمی و دیگر بہت سارے منصوبے شامل ہیں ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ خضدار کی تاریخ میں پہلی باراتنے بڑے منصوبے بن رہے ہیں اور اتنی خطیر رقم خرچ ہورہی ہے اس کی نظیرماضی میںنہیں ملتی ہے ۔ موجودہ حکومت نے قریباً عوام کے تمام مسائل اور ضروریات کا احاطہ کرکے ضلع کو بہت پیسہ فراہم کیا ہے ۔ شہر میں آڈیٹوریم کی کمی تھی تاہم اب 8کروڑ روپے کی خطیر رقم سے خضدار سٹی میں آڈیٹوریم بن رہاہے ۔ جس کا فائدہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام طبقات کو ہوگا۔ ڈویژنل کمپلیکس6کروڑ روپے سے بن رہاہے ۔ موجودہ کمپلیکس کئی دھائی پرانا ہے ایک نئے ڈویژنل کمپلیکس کی اشد ضرورت تھی وہ بھی بن رہاہے ۔ اسپورٹس کمپلیکس دو کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہاہے خضدار میں ڈیمز بنا نے کی اشد ضرورت تھی ہناری ڈیم منصوبے پر کام کا اغاز ہوچکا ہے اور بارہ کروڑ روپے اس منصوبے پر خرچ ہونگے خضدار ضلع میں تین لائبریری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جن میں ایک ڈیجیٹل لائبریری کانام سے خضدا ر شہر میں بن رہاہے جب کہ ایک کرخ اوراوریک لائبریری تحصیل زہری میں بن رہی ہے خضدار میں بننے والی لائبریری کی لاگت پانچ کروڑ روپے ہے جب کہ کرخ اور زہری میں بننے والی لائبریری منصوبے ایک ایک کروڑ روپے کے ہیں اسپورٹس کمپلیکس دو کروڑ روپے اس پر خرچ ہونگے ۔ علاوہ ازیں اور بہت سارے منصوبے ہیں کہ جن پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے اور نئے منصوبوں کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کررہی ہے ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کی ضرورتیں بھی پوری ہونگی اور جدید سہولیات عوام کو میسر آئیں گی ۔صحت تعلیم مواصلات پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بہت سارے عوام کی بنیادی مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت