ایف سی بلوچستان کا حقیقی فریضہ سرحدوں کی حفاظت امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے ،کرنل ارشد محمود ملک

اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ایف سی خصوصا قلات اسکائوٹس عوامی تعاون سے فلاح وبہبود صحت عامہ افرادی ہنر مندی اور تعلیم اور خواندگی کیلئے شب و روز کوشاں ہے، ایف سی پبلک اسکول اور کالج کا قیام بھی انہی کاوشوں کا تسلسل ہے،کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل ارشد محمود ملک نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان کا حقیقی فریضہ بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت اندرونی ملک امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کی تحفظ ہے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ایف سی خصوصا قلات اسکائوٹس عوامی تعاون سے فلاح وبہبود صحت عامہ افرادی ہنر مندی اور تعلیم اور خواندگی کے لیئے شب و روز کوشاں ہے ایف سی پلک اسکول اور کالج کا قیام بھی انہی کاوشوں کا تسلسل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر قلات اسکائوٹس کے تحت قائم اسکول و کالج کی سالانہ امتحانی نتائج کے موقع پر والدین قبائلی عمائدین سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پرنسپل بی آرسی خضدار حاجی محمد عالم جتک ،سلطان احمد شاہوانی ،دائریکٹر ایڈمن بی یو ای ٹی خضدار رضا زہری ،رجسٹرار لیاقت لہڑی ،سردار بلند خان غلامانی ،سردار مراد شیخ ، ضلعی منتظم تعلیم محمد ذکریا شاہوانی ،پرنسپل پبلک اسکول راجا امتیاز حسین ،اسسٹنٹ ڈپٹی ڈی ای او محترمہ ساجدہ ، سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی قبل ازیں پرنسپل سید فرید اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے ایف سی پی ایس اسکول نہ صرف معیاری اور بنیادی تعلیم فراہم کر رہی ہے بلکہ طلبا کی بہتری تربیت کی سہولتیں بھی فراہم کرہا ہے اسکول میں کل بارہ سو کے قریب طلبا اور طالبات زیر تعلیم ہیں دوسو سے زائد یتیم اورمستحق طلبا زیر تعلیم ہیں جن کی تعلیم ،خوراک اور رہائش بھی مفت ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ نتائج کے مطابق اسکول ہذا کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی ہے جس کے لیئے ہماری اساتذہ اور وائس پرنسپل محمد خالد کی کاوشیں قابل تعریف ہیں مہمان خصوصی کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل ارشد محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تدریس انبیا ء کرام کا پیشہ ہے اور اس عظیم فریضہ سے وابستہ افراد ہی معاشرے اور قوم کی حقیقی تعمیرو ترقی کرتے ہیں انہوں نے طلبا اور والدین کو مخاطب ہوکر کہا کہ کامیاب طلبا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کی محنت اور لگن سے آج وہ سرخرو ہوئے جو طلبا کسی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکے ان کو اس عہد کے ساتھ مزید محنت کرنا ہوگی کہ ناکامی ہی کامیابی کا پہلا زینہ ہے میں تمام اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ نسل نو کو زیور تعلیم سے روشناس کرنے اور قومی ذمہ داریوں کا احساس و شعور دلانے کے لیئے اسی جانفشانی اور دلچسپی سے اپنا فریضہ انجا دیتے رہیں گے انہوں نے کہا طلبا اور نوجوان ہمارا قومی سرمایہ اور اثاثہ ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی میں ان کا کردار مصمم ہے انکی بہترین تعلیم و تربیت اور رہنمائی ہی مستقبل کی کامیاب قیادت کی ضامن ہے اپنے محدود وسائل کے باوجود قلات اسکائوٹس علم کی شمع روشن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے اے پی ایس پشاور کا سانحہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کا واقع یقینا دردو علم کی حقیقی تصویر ہے لیکن ان شہدا کے لہونے ہمیں ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کا حوصلہ بڑھا یاہے جس کے بعدپوری قوم یکجہتی سے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے آج یہاں بچوں پرفارمینس اور رنگا رنگ تقریبات اور مختلف سبق آموز ٹیبلوز اور پر تمام شرکا اور اساتذہ کو دلی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اس سے قبل طلبا و طلبات نے رنگا رنگ تقریبات پیش کیئے جن میں حمد و نعت ، ملی نغمے ، ٹیبلو ،ثقافتی رقص بھی پیش کیئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں