۳خضدار تا رتودیرو رو روڈ کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقاتی کی جائیں ،وڈیرہ سرور خالق موسیانی

اتوار 13 ستمبر 2020 19:25

۲ خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وڈیرہ سرور خالق موسیانی نے کہا کہ خضدار تا رتودیرو روڈ جوکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے تعمیر پر اربوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں لیکن یہ انتہائی اہم بین الاقوامی اہمیت کاحا مل یہ سڑک رحمت کے بجائے مسافروں کے لئے باعث زحمت بن چکی ہیں یہ سڑک ناقص تعمیراتی مٹیریل استعمال کی وجہ سے انتہائی خستہ حالت ہوچکی ہیں اور جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کا واضح ثبوت گزشتہ دنوں ہونی والی بارشوں کا پانی جوکہ سڑک کے اوپر بہہ رہا ہے جس کے باعث مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے وفاقی حکومت۔

(جاری ہے)

نیب این ایچ اے کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اعلی انجینیئرز اور ماہرین پرمشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں جائیں اس کمیٹی میں علاقے کے اسمبلی ممبران اور سینیٹرز کو شامل کیا جائیں جو امور کا جائزہ لیں کہ اس سڑک کی تعمیر میں کہا غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے کمیٹی کے رپورٹ کے بعد اس سڑک پر دوبارہ تعمیر و مرمت کسی اچھی شہرت کے حامل کمپنی سے کروائی جائیں کیونکہ یہ سڑک سی پیک منصوبے کے حوالے سے ایک بین الاقوامی شاہراہ کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے وفاقی حکومت کو روائتی غفلت اور لاپرواہی کے بجائے ذمہ دارانہ طریقے سے اس اہم مسلئے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ اربوں روپے ضائع ہونے سے بچاجاسکیں جوکہ اس سڑک کی تعمیر پر خرچ کئے جاچکے ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں