سینٹ کی خالی نشست پر کامیابی ملنے پر پارٹی اور تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سینیٹر میر خالد بزنجو

میرا سینیٹر منتخب ہونا دلیل ہے پارٹی میں علاقائی تفریق کو بالائے طاق رکھ کرصرف میرٹ اور بااعتماد رہنمائوں کی تجاویز کی روشنی میں فیصلے کیئے جاتے ہیں، وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی کابھر پورانداز میں حق ادا کرونگا،سینئر رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 13 ستمبر 2020 20:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء نومنتخب سینیٹر میر خالد بزنجو نے کہاہے کہ مجھے سینٹ کی خالی نشست پر جوکامیابی ملی ہے اس پر پارٹی اور تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوںنے مجھے یہ رتبہ اور عزت دی، اس شرف پذیرائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور پارٹی کے سینئر رہنماء آغا شکیل احمدخضداری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پراعتماد کا اظہار کیا اور پوری پارٹی میں میرا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

پارٹی کے ہمدرد رہنماء آغا شکیل احمدخضدار ی کی وسعت نظری اور اپنائیت کا میں بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے پارٹی میں سینٹ کی خالی نشست پر میری تجویز عمل میں لائی اور پوری جماعت نے ان کی اس تجویز کو خندہ پیشانی سے تسلیم کیا یہ میرے لیئے اعزاز اور فخر کی بات ہے جسے میں مدتوں بھلانہیں پائونگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ میرا سینیٹر منتخب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں علاقائی تفریق کو بالائے طاق رکھ کرصرف میرٹ اور بااعتماد رہنمائوں کی تجاویز کی روشنی میں فیصلے کیئے جاتے ہیں ۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تونائیاں صرف کروں اور ایوان بالا سینٹ میں بلوچستان کے عوام کے پیغام کو صحیح معنوں میں پہنچائوں ۔ چونکہ میرے پاس وقت کم اور خدمت سرانجام دینے کی ذمہ داریاںبہت زیادہ ہیں تاہم میں اپنی جماعت اور اتحادی جماعت کے ساتھیوں اور بلوچستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اتر کر وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی کابھر پورانداز میں حق ادا کرونگامیری یہ کوشش ہوگی جھالاوان کے عوام کے لئے خصوصی پیکج لیکر آئوںاور یہاں کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کروں ۔

سینیٹر میر خالد بزنجو کا کہنا تھا کہ میری کامیابی اہل جھالاوان کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو سینٹ میں خضدار جھالاوان سے نمائندگی ملی۔انشاء اللہ آنے والے وقت میں اس کامیابی کے اثرات خضدار میںبھی ظہور پذیر ہونگے اور پارٹی خضدار میں نیا جذبہ لیکر مذید وسعت پذیراور عوام میں مقبول ہوگی آنے والے بلدیاتی الیکشن اور قومی الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی خضدار میں عوامی قوت بن کر ابھرے گی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں