ایف سی قلات اسکائوٹس اور سی ایم ایچ خضدار کے زیر انتظام زیدی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:43

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ایف سی قلات اسکائوٹس اور سی ایم ایچ خضدار کے زیر انتظام زیدی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں تھی جنہوںنے پورے دن مریضوں کا او پی ڈی کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ فری میڈیکل کیمپ میں زیدی کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریض علاج کے لئے وہاں پہنچے جن میں خواتین و حضرات اور بچے وبوڑھے شامل تھی470سے زائد مریضوں کا ایک ہی دن میں علاج کیا گیا۔

اس موقع پر سیاسی و قبائلی شخصیت میر ظفراللہ علی ساسولی موجود تھے جنہوںنے فرمیڈیکل کیمپ کے لئے تعاون کیا تھا ۔ میر ظفراللہ خان ساسولی کا کہنا تھاکہ زیدی میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ہم کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس اور سی ایم ایچ ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوںنے اس بڑے پیمانے کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے زیدی کے عوام کور یلیف فراہم کی ۔

(جاری ہے)

پانچ سو کے قریب مریض اس فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے اور ان کا اوپی ڈی کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں انہوںنے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایف سی اور سی ایم ایچ انتظامیہ کی جانب سے آئندہ بھی دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کے ساتھ اسی طرح تعاون ہوگا اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور انہیں ریلیف فراہم کیاجائیگا ۔ سردار زادہ میر ظفرعلی ساسولی کا کہنا تھاکہ خضدار زیدی کا علاقہ گاج بھی کافی دور افتادہ علاقہ ہے جو کہ اور وہاں آمد ورفت کے لئے صحیح راستے میسر نہیں ہیں گاج میں بھی ہم ایف سی اور دیگر اداروں سے درخواست کریں گے کہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے تاکہ وہاں کے لوگ مستفید ہوں ۔

فری میڈیکل کیمپ میں اوپی ڈی کی خدمات پیش کرنے والے ماہر معالج ڈاکٹر افیاض علی نے کہاکہ فری میڈیکل کیمپ میں توقعا ت سے زیادہ مریض آئے جن کا علاج و معالجہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنر ل میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے مریضوں کو علاج کی سہولت دیدی گئی اور انہیں مفت ادویات دی گئیں انہوںنے کہاکہ ایف سی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ماضی میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے آئندہ بھی عوام کو ریلیف دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں