خضدار، گرانفروشوں کے خلاف ایکشن متعدد دکاندار جرمانہ و گرفتار

منگل 19 مارچ 2024 22:57

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار کا گرانفروشوں کے خلاف ایکشن متعدد دکاندار جرمانہ و گرفتار۔ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار رحمت مراد بلوچ نے افطاری کے وقت بازار کا دورہ کرتے ہوئے تندور ،دودھ دھی فروش ، کھجور ، پکوڑا ،سبزی کے دکانوں کو چیک کیا اور عام عوام سے ریٹ کے بابت پوچھ گچھ کی متعدد لوگوں کے خریدے گئے سامان کو دوبارہ وزن کیا اور ان سے کتنے پیسے وصول کیے گئے تھے وہ چیک کیا۔

جن جن دکانداروں نے سرکاری ریٹ سے زائد وصول کیا تھا انہیں جرمانہ کیا اور دو دودھ فروش کو گرفتار کیا اور بہت سے دکانداروں نے ریٹ کے مطابق لوگوں کو سامان مہیا کیا تھا انہیں شاباشی دی۔انہوں نے اس موقع پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی بھی قسم کی گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں