خضدار میں کیسکو نادہندگان کے خلاف کاروائی تیزی سے جاری ہے ، ایگزیکٹو انجینئر آپریشن کیسکو خضدار

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:19

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) ایگزیکٹو انجینئرنگ آپریشن کیسکو خضدار عبدالقیوم بنگلزئی نے کہا ہے کہ خضدار میں کیسکو نادہندگان کے خلاف کاروائی تیزی سے جاری ہے عوام کسی بھی ممکنہ اقدام سے بچنے کے لئے کیسکو کے بقایہ جات ادا کریں کنڈہ مافیا اور غیر قانونی کنکشن کسی صورت قابل قبول نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیسکو آفیسر عبدالرئوف سومرو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایکسئین کیسکو کا کہنا تھا کہ کیسکو عوام کا خدمت گار ادارہ ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ بہتر سہولت فراہم کریں تھا کہ عوام پرسکون رہیں مگر یہ بھی ضروری ہے کہ عوام بھی اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے بل باقاعدگی سے ادا کریں اور جن پر کیسکو کے بقایہ جات واجب الادا ہے وہ اپنی بقایہ جات بھی فوری طور پر ادا کریں جتنی ادائیگیاں بہتر ہونگی اتنی ہی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا باہمی تعاون کے زریعے ہم تمام مشکلات پر جلدی قابو پا سکیں گے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کیسکو کے زیادہ مقروض ہیں زمینداروں کو جو سبسڈی حاصل تھی وہ صوبائی حکومت کی جانب سے نہیں مل رہی ہے اس کے علاوہ زمیندار بھی اپنے حصے کا مقررہ کردہ بل بھی ادا کرنے میں سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ایسی صورتحال میں ہمارے پاس سختی کے علاوہ کوئی اور، اپشن نہیں بچتا ایک سوال کے جواب میں ایکسئین کیسکو کا کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف جاری اپریشن کے دوران کسی حد تک ہم ریکوری کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اگر عوام کا اس طرح کیسکو کے ساتھ تعاون رھا تو مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے لوڈ شیڈنگ کا کم یا خاتمہ ممکن ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ میں عوام الناس تاجر برادری زمینداروں سے گزارش کرونگا کہ وہ بجلی احتیاط سے استعمال کریں غیر ضروری استعمال سے گریز کریں جو بجلی ہم بچائیں گے وہ ہمارے ہی مفاد بہتر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں