خضدار: لیویز کی کامیاب کارروائی بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بر آمد، ملزم گرفتار

جمعرات 6 اپریل 2017 23:15

خضدار۔06اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء) لیویز کی کامیاب کارروائی بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بر آمد ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی گئی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک ٹرک کے ذریعے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کراچی کی جانب منتقل کیاجارہا ہے جس پر ضلع خضدار کی حدود میں لیویز عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ۔

وڈھ کے مقام پر قومی شاہراہ پر واقع پر شہدا ء لیویز چیک پوسٹ لیویز عملے نے مذکورہ ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا ۔ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگانے کی کوشش کی۔ تاہم لیویز عملے نے جر ات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرک کو روکااور ملزم کو گرفتار کرکے ٹرک تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں