طلباء وطالبات کے مسائل کو حل کرنے کی سعی جاری رکھی جائے گی، کنٹرولرامتحانات

منگل 26 ستمبر 2023 15:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کنٹرولر امتحانات سکولز آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور راجہ طلعت اسلم نے 25 اور 26 ستمبر 2023ء بروز پیر و منگل کو گرلز ہائی سکول نمبر 1 کوٹلی، پائلٹ ہائی سکولز کوٹلی، سہنسہ اور اسلام گڑھ کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔

کنٹرولر سکولز نے امتحانی اور جائزے کے نظام میں بہتری لانے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کی وضاحت کی۔ امتحانی عملہ کی طرف سے نظام امتحانات میں بہتری کی تجاویز بھی لی گئیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے جناب چیئرمین تک معاملات پہنچانے کی یقین دھانی کرائی گئی۔ کنٹرولر امتحانات نے امتحانی عملے کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے امتحانی عمل میں ان کے غیر جانبدارانہ کردار پر زور دیا اور مشکل حالات کے باوجود پر امن امتحان جاری رکھنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ بورڈ انتظامیہ نئے دور سے ہم آہنگ نئی اصلاحات کے ذریعے ریاست کے بچوں کو صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ امتحانات سے گزار کر ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ممکنہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ طلباء و طالبات کے مسائل کو حل کرنے کی سعی جاری رکھی جائے گی۔ امتحانی عملہ نے کنٹرولر امتحانات سکولز کو یقین دلایا کہ وہ طلباء وطالبات کی بہتری کے لیے بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تعلیمی بورڈ میرپور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا اور بلا تخصیص باشندگان ریاست کے لئے سائبان کا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں