SPمستحق خواتین کوعزت نفس ،بااختیاری اورمقصدحیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ‘ریجنل ڈائریکٹر راجہ کلیم اللہ خان

BISPکے تحت خواتین کوغیرمشروط طورپرپانچ ہزارروپے امدادکی جارہی ہے تاکہ ان کی زندگی غربت کی لکیرسے اوپرآسکے

اتوار 9 دسمبر 2018 13:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ریجنل ڈائریکٹربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام راجہ کلیم اللہ خان نیBISP ضلع کوٹلی کادورہ کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ BISPمستحق خواتین کوعزت نفس ،بااختیاری اورمقصدحیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوںنے خواتین کومطلع کیاکہ فیڈرل گورنمنٹ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم میںاضافہ کردیاہے جس کے لیے ہم فیڈرل گورنمنٹ اورسیکرٹری بے نظرانکم سپورٹ کے شکرگزارہیں اب سہہ ماہی قسط 4834سے بڑھ کر5000روپے کردی ہے آپ اومنی شاپ سے پوری5000روپے وصول کریں۔

شکائت کی صورت میںدفترسے رابطہ کریں۔تقریب کے اختتام پرریجنل -ڈائریکٹرنے اومنی شاپ کادورہ کیااورمستحق خواتین کے انٹرویوبھی کئے اورموقع پرسٹاف کوہدایات بھی جاری کی کہ وہ سہہ ماہی رقوم کی صاف اورشفاف ادائیگی کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹرراجہ کلیم اللہ خان نے سٹاف وخواتین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کے معیارزندگی کوبہتربنانے کے لیے کوشاں ہے اوراس ویژن کولے کرہماری ٹیم شب وروزمحنت کررہی ہے دنیامیںکوئی بھی کام محنت کے بغیرپایہ تکمیل تک نہیںپہنچ سکتا BISPکایہ ویژن رہاہے کہ معاشرے کی غریب اورنادارخواتین کے معیارزندگی کوبہتربنایاجاسکے انہوںنے کہاکہ BISPکے تحت خواتین کوغیرمشروط طورپرپانچ ہزارروپے امدادکی جارہی ہے تاکہ ان کی زندگی غربت کی لکیرسے اوپرآسکے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سیدمجتبیٰ حسین شاہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹروسیلہ تعلیم فوزیہ بخاری نے ریجنل ڈائریکٹربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام راجہ کلیم اللہ خان کوبریفنگ بھی دی۔بعدازاں ریجنل ڈائریکٹربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام راجہ کلیم اللہ خان نیBISPضلع کوٹلی کے نائب قاصد محمدکامران کے والدمحترم کی وفات پران کے گھرجاکراظہارافسوس کے بعدفاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں