حکومت آزادکشمیرخواتین کوان کے پائوںپرکھڑاکرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہیں،نورین عارف

موجودہ حکومت نے تاریخ سازاقدامات اٹھاتے ہوئے خطہ کوتعمیروترقی کی راہوںپرگامزن کردیاہے ،پورے آزادکشمیرمیںبلاتخصیص تعمیروترقی کے کام جاری ہیں،خواتین کو خود انصاری کی طرف لے کر جا رہے ہیں، خواتین کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہو گی،وزیر صنعت و حرفت ،ترقی نسواں آزاد کشمیر

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) آزادکشمیر کی وزیر صنعت وحر فت ،ترقی نسواں نورین عارف نے کہا ہے کہ سابق صدروسابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان کاہمیشہ مجھ پردست شفقت رہاہے انہوںنے ہرموڑپرمیری رہنمائی کی ان کی سرپرستی میںمیںنے بہت کچھ سیکھاہے سیاست میںوہ میرے استادہیں،حکومت آزادکشمیرخواتین کوان کے پائوںپرکھڑاکرنے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے آپ طالبات ٹریننگ سنٹرزمیںدی گئی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں وقت ضائع نہ کریںاورخوب محنت،لگن اورجذبے سے کام کوسیکھیںحکومت آزادکشمیرنے آپ کی بہتری کے لیے ٹریننگ سنٹرزمیںجدیدترین مشینوںکے ساتھ ساتھ دیگرسامان بھی مہیاکردیاہے آپ اس سے فائدہ اٹھائیںخودبھی سیکھیںاوردوسری خواتین کوبھی سکھائیں موجودہ حکومت نے تاریخ سازاقدامات اٹھاتے ہوئے خطہ کوتعمیروترقی کی راہوںپرگامزن کردیاہے پورے آزادکشمیرمیںبلاتخصیص تعمیروترقی کے کام جاری ہیںخواتین کو خود انصاری کی طرف لے کر جا رہے ہیںٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کر رہے تا کہ خواتین زیادہ سے زیادہ اس تعلیم کے حصول کے لیے راغب ہوں اور ان میں اس کی اہمیت اور افادیت اجاگر ہو سکے خواتین کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہو گی حکومت آزاد کشمیر خواتین کے لیے معاشی بہتری کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے بہترین ماحول مہیا کر رہی ہے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں موجودہ دور میں ٹیکنکل تعلیم ہی روزگار کا واحد موقع پیدا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعامات ونمائش سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت صائمہ فاروق نے کی جبکہ تقریب سے ڈائریکٹروویمن ڈویلپمنٹ آزادکشمیرڈاکٹرقدسیہ بتول کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔تقریب میںاسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹرعطیہ جیلانی،میڈیم کوثر،آصفہ افضل ودیگرمتعلقین بھی شریک تھے۔

وزیر صنعت وحر فت ،ترقی نسواں نورین عارف نے طالبات کی طرف سے بنائی گئی اشیاء کابھی معائنہ کیااوران کے کام کوسراہتے ہوئے انہیںمبارکبادبھی دی۔وزیرصنعت وحرفت،ترقی نسواںنورین عارف،صائمہ فاروق،ڈائریکٹروویمن ڈویلپمنٹ آزادکشمیرڈاکٹرقدسیہ بتول اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرعطیہ جیلانی نے کورسزمکمل کرنے والی طالبات میںسرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔

وزیرصنعت وحرفت،ترقی نسواں نورین عارف نے کہاکہ علاقائی و ملکی معاشی ترقی میں خواتین کا کر دار اہم ہے جب تک کسی معاشرے کی خواتین تعلیم یافتہ ہنر مند نہ ہونگی اس وقت تک معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جن قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ان کی ترقی میں خواتین کا بھی کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر اپنے خطہ کو ترقی کی راہ پر گازن کر سکتے ہیں معاشرے کی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ دفاترکے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کئے جائیںگے اورسٹاف کی کمی کوبھی پوراکیاجائے گا حکومت آزادکشمیر خطہ کی تعمیروترقی میںگہری دلچسپی رکھتی ہے اوراس حوالے سے آزادحکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

صدرمحفل صائمہ فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج خواتین مردوںکے شانہ بشانہ ہرشعبہ میںکام کررہی ہیںخواتین کے اندرصلاحتیںموجودہیںخواتین اپنے اندراعتمادپیداکریں آپ اپنے دماغ کی طاقت اوراپنے ہنرکے ذریعے اپنانام پیداکریں۔ڈائریکٹروویمن ڈیپارٹمنٹ آزادکشمیرڈاکٹرقدسیہ بتول نے کہاکہ خواتین کوخودکفیل بنانے کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیںخواتین اپنے کام میںمزیدمہارت اورنکھارلائیںاپنے ہاتھوںسے تیارکی جانے والے چیزوںمیںمزیدصفائی لائیںتاکہ وہ مزیدبہتر بن سکیںسلائی کڑھائی سے مارکیٹنگ کی طرف جارہے ہیںآپ اپنی بنائی ہوئی چیزوںکومیرپورکے سیل سنٹرمیںبھیج سکتی ہیں چیزوںکومارکیٹ ٹرینڈکے مطابق تیارکریںتاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پسندکی جائیںاوربہترین قیمت پرفروخت ہوسکے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں