چڑھوئی ،محکمہ بہبود آبادی کے تعاون سے فری سر جیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 17 جون 2023 19:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2023ء) چڑھوئی میں محکمہ بہبود آبادی کے تعاون سے فری سر جیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ لیڈی ڈاکٹرز عابدہ ناز اور فجر سلیم نے مریضوں کا مفت معائنہ اورخواتین کا چیک اپ کیا۔

(جاری ہے)

فری سرجیکل کیمپ انتظامیہ کے مطابق فری سر جیکل کیمپ میں متعدد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کا مقصد ان مریضوں تک علاج کی سہولیات پہنچانا تھا جو علاج کے لئے دور شہروں میں نہیں جاسکتے ہیں۔ مستقبل میں بھی اس طرح کے فری سر جیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔عوامی حلقوں نے بہترین انتظامات کرنے پر محکمہ بہبود آبادی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں