ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی کا کوٹلی دفتر کا دورہ

بی آئی ایس پی مستحقین کی رقم 5ہزار روپے کر دی گئی ہے، خواتین وصولی کے دوران مکمل رقم کی ادائیگی کا تقاضا کریں، کم ادائیگی ،رشوت مانگنے کی شکایت قریبی دفتر میں درج کروائی جائے، کلیم اللہ خان

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:44

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) ریجنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام راجہ کلیم اللہ خان بی آئی ایس پی کوٹلی دفتر کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران وہ رقم ادائیگی مرکز ، اومنی شاپ پر بھی گئے۔ اس دوران راجہ کلیم اللہ خان نے بی آئی ایس پی مستحقین کو بتایا کہ ان کی سہ ماہی رقم4834 روپے سے ب-ڑھا کر 5000روپے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا خواتین رقم کی وصولی کے دوران محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے مکمل 5000 رو پے کی ادائیگی کا تقاضا کریں ۔ کم ادائیگی یا رشوت کا تقاضا کرنے والے اومنی ایجنٹ کی شکایت بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر میں درج کروائیں۔ ریجنل ڈائریکٹر نے رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار او ر سٹاف کے مانیٹرنگ کے عمل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ریجنل ڈائر یکٹر راجہ کلیم اللہ خان بی آئی ایس پی تحصیل دفتر کوٹلی کے ملازم محمد کامران کے گھر تشریف لائے اور ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں