تھانہ پولیس سہنسہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 1080گرام چرس برآمد

بدھ 20 فروری 2019 15:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) تھانہ پولیس سہنسہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 1080گرام چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ راجہ عامر فاروق نے ہمراہ مہتاب اسلم ،الطاف حسین،فیصل حیات،محمد آزاد،سیف السلام،تفتیشی آفسران ڈی ایف سی دلشاد قمر،محمد بنارس معہ نفری مخبر کی اطلاع پر سرساوہ نزد چونگی کے قریب کھڑے مشکوک شخص محمد نصیر ولد محمد بشیر ساکن چھتران سے دران تلاشی0 108گرام چرس اور 2800روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں