سیکرٹری سوشل ویلفیئروویمن،زکواة وعشرخواجہ احسن اورچیف ایڈمنسٹریٹرزکواة تہذیب النساء کادورہ کوٹلی مکمل

پیر 22 اپریل 2019 14:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء)سیکرٹری سوشل ویلفیئروویمن،زکواة وعشرخواجہ احسن اورچیف ایڈمنسٹریٹرزکواة تہذیب النساء کادورہ کوٹلی مکمل۔دورہ کے دوران سیکرٹری سوشل ویلفیئروویمن خواجہ احسن اور چیف ایڈمنسٹریٹرزکواة تہذیب النساء نے بینک آفیسران،زکواة کے ضلعی وحلقہ چیئرمینوںسے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اوربعدازاں سیکرٹری سوشل ویلفیئروویمن خواجہ احسن نے سوشل ویلفیئرسنٹرزکامعائنہ بھی کیااوراس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرعطیہ جیلانی نے انہیںبریفنگ بھی دی۔

جبکہ چیف ایڈمنسٹریٹرزکواة تہذیب النساء نے ضلعی آفس زکواة کادورہ کیااس موقع پرچیئرمین ضلع زکواة راجہ عزیزاحمدخان نے انہیںتفصیلی بریفنگ بھی دی۔قبل ازیںچیف ایڈمنسٹریٹرزکواة تہذیب النساء جب ضلعی زکواة کے آفس پہنچیںتوچیئرمین زکواة راجہ عزیزاحمدخان،آڈٹ آفیسرسردارمحمدسلیم اوردیگرمتعلقین نے ان کااستقبال کیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں