وزراء حکومت کا سینئر صحافی محمد ظہور چوہدری کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 13 مئی 2019 14:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء)آزادکشمیرکے وزیراطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس ،وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان ، وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان ، وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے سینئر صحافی ممبر کھوئیرٹہ پریس کلب محمد ظہور چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

وزراء کرام نے اپنے تعزیتی پیغام میںمحمدظہورچوہدری کی صحافتی خدمات پرانہیںخراج عقیدت بھی پیش کیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں