کوٹلی، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جزبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں، چوہدری لطیف اکبر

منگل 14 مئی 2019 16:37

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی صدر چوہدری لطیف اکبر نے پیپلز پارٹی ضلع کوٹلی کی طرف سے دیے گئے گرینڈ افطار ڈنر کی تقریب سے بحیثیت مہمان خوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے قربانیاں دینے والے عوام پر ظلم وبربریت کے وہ پہاڑ توڑے جا رہے ہیں کہ دنیا میں اس ظلم کی کہیں مثال نہیں ملتی آج جزبہ حریت کے تحت مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری مائیں بہنیں بیٹییاں بچے اور بزرگ اپنی آزادی کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں ہم ان کے جزبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی اس لازوال جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد کشمیر اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر اور عوام کو ان کے حقوق دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔مسلم لیگ (ن) خطے کی ناکام ترین اور فلاپ حکومت ہے جس کے دور میں ریاست کے اندر کرپشن بدعنوانی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور اس جماعت نے ہمیشہ عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے قربانیاں دی ہیں جن کا سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں