کوٹلی، مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے زیر اہتمام 180 مستحق و بیوہ خواتین میںمرحلہ وار راشن تقسیم

منگل 14 مئی 2019 16:37

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے زیر اہتمام 180 مستحق و بیوہ خواتین میںمرحلہ وار راشن تقسیم کیا۔ پہلے مرحلے میں ایریا میجر حافظ شفیق نے راشن تقسیم کیا جبکہ دوسرے مرحلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد خان نے راشن تقسیم کیا۔مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی یہ پروقار تقریب مرکزی دفتر ہائسنگ سکیم میں انعقاد پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اس عالمی تنظیم نے غریب افراد کی بحالی اور ان کے نان و نفقے کا انتظام بہترین انداز میں کیا ہے جس کے لیے ایریا مینجر حافظ شفیق مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ہمیں ان لوگوں کی تقلید کرنی چاہیے تا کہ لوگوں میں قربانی اور اخوت کا جزبہ بیدار ہو اور معاشرے میں کوئی بھی فرد غریب نہ رہے ۔مسلم ہینڈز نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی 180خاندانوں میں رمجان پیکج کی تقسیم مرحلہ وار کی ہے جو قابل صد ستائش ہے اس پر میں تنظیم ہذاٰ کے نمائندگان اور ذمہ داران کو خراجتحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں