کوٹلی‘سابق ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن کے گھر نماز تراویج کے دوران مسلح ڈکیتی کی کوشش اہلخانہ کے شور پر ناکام

شور سن کر اہل محلہ کے اکھٹے ہونے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار پولیس نے اطلاع ملنے پر بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے تین ڈاکو گرفتار کر لیے

بدھ 22 مئی 2019 21:19

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سابق ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن کے گھر نماز تراویج کے دوران مسلح ڈکیتی کی کوشش اہلخانہ کے شور پر ناکام شور سن کر اہل محلہ کے اکھٹے ہونے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار پولیس نے اطلاع ملنے پر بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے تین ڈاکو گرفتار کر لیے ان کے قبضہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور تین پسٹل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سابق وزیر ارشدغازی اور الجبیر ہوٹل کے مالک کے گھر ڈکیتی کا بھی اعتراف تھانہ پولیس کوٹلی کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری الیاس کے گھر تین مسلح ڈاکو نماز تراویج کے دوران داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو لوٹنے کی کوشش کی اس دوران اہلخانہ نے شور شرابہ کیا تو اہل محلہ کے اکھٹے ہونے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے جس پر چوہدری الیاس نے تھانہ پولیس کوٹلی کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ چوہدری مہربان نے ہمراہ ایس آئی اشتیاق علی ،چوہدری مجید،غفار احمد،چوہدری خلیل،محمد جمیل چوہدری ثاقب بشیر ،محمد بوستان،سردار باسط،راجہ سفیان معہ نفری بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے بٹالہ محلہ میں عارضی رہائش کے قریب نالے سے مبین عارف ولد محمد عارف ساکن منڈھتر نکیال ،خورشید احمد ولد محمد صدیق ساکن محلہ بہار پور کسو کی روڈ گلی نمبر5حافظ آباد اور محمد رفیق ولد محمد لطیف ساکن میرپورسیکٹرBکو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان ست ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے والی موٹر سائیکل سمیت تین عدد پسٹل تیس بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 17ضمن 1حرابہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سابق وزیر حکومت ارشد غازی اور الجبیر ہوٹل کے مالک کے گھر بھی ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات متوقع-

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں