بھارتی کی مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کی گھنائونی سازش کے خلاف کھوئی رٹہ سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے

منگل 6 اگست 2019 15:09

بھارتی کی مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کی گھنائونی سازش کے خلاف کھوئی رٹہ سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے
کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) بھارتی کی مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کی گھنائونی سازش کے خلاف کھوئی رٹہ سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے، کھوئی رٹہ، سیری ، بھروٹ گالہ، دربار مائی طوطی اور دیگر مقامات پر مکمل شٹر ڈائون رہا، فضاء مودی کتا ہائے ہائے ، لے کر رہیں گے آزادی ، ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ،جبری ناطے توڑ دو کشمیر ہمارا چھوڑدو، الجہاد الجہادلبیک لبیک جیسے نعروں سے گونج اٹھی ،شرکاء احتجاجی مظاہروں میں سیاسی ، سماجی ، تاجربرادری ، وکلاء برادری ،سول سوسائٹی ، مذہبی رہنمائوں اورصحافیوں سمیت ہر مکتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، تحصیل پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں کی مظاہروں کی بھرپور کوریج پر مظاہرین نے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں آرٹیکل370کے خاتمہ کی تحریک پیش کرنے اور ریاستی تشخص و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کی گھنائونی سازش کے خلاف حکومت آزاد کشمیر کی اپیل پر آج کھوئی رٹہ میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے کھوئی رٹہ، سیری ، بھروٹ گالہ، دربارمائی طوطی اور دیگرمقامات پر مکمل شٹر ڈائون رہا کاروبار ی مرکز ہر قسم کی تجارت کیلئے بند رہے کھوئی رٹہ اور گرد و نواح کی فضا مودی کتا ہائے ہائے ، لے کر رہیں گے آزادی ، ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ،جبری ناطے توڑ دو کشمیر ہمارا چھوڑدو، الجہاد الجہادلبیک لبیک جیسے نعروں سے گونجتی رہی ۔

کھوئی رٹہ شہر میں اسسٹنٹ کمشنرمدثر فاروق راجہ ، سیری بازار میںمسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری محمد شکیل رضا ایڈووکیٹ اور صدر انجمن تاجران لالہ نثار، بھروٹ گالہ میں امیدوار اسمبلی نثار انصر ابدالی اور صدر انجمن تاجران ، دربارئی مائی طوطی میں صدر انجمن تاجران کی قیادت میں مظاہرے کیے گئے مظاہرین نے پورے شہر کا چکر لگایا اور شہر کے چوکوںمیں اختتام پذیر ہوئے ۔

احتجاجی مظاہروں میں سیاسی ، سماجی ، تاجربرادری ، وکلاء برادری ،سول سوسائٹی ، مذہبی رہنمائوں ،صحافیوں سمیت ہر مکتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ مدثر فاروق راجہ ، امیدوار اسمبلی نثار انصر ابدالی ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری شکیل رضا ایڈووکیٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آرٹیکل 370کا خاتمہ کر کے بنیاد ی طور پر کشمیر میں کشمیریوں کو اقلیت بنانے کی سازش کی جا رہی ہے یہ سازش بین الاقوامی طور پر تیاری کی گئی کشمیر کو فلسطین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم ایسی ہر سازش کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے انھوں نے کہا کہ کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرے گا اور اس سازش کے خلاف بغاوت کرے گا انھوں نے کہا کہ مودی تک پیغام پہنچانے چاہتے ہیں کہ کشمیری 70سالوں سے تحریک آزادی کیلئے قربانیاں دے رہا ہے اور دیتے رہیں گے ہم تمام طر سازشوں کا مقابلہ کریں گے آزادی لیکر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ آرٹیکل370بحال نہ کیا گیا اور اگر بھارتی فورسز نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کرنے کی کوشش کی تو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کا قبرستان بنا دیں گے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کروائے اور متنازعہ حیثیت کو بحال کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں