لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین کی بلااشتعال فائرنگ، 45سالہ خاتون زخمی

جمعہ 8 نومبر 2019 12:54

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین کی بلااشتعال فائرنگ، 45سالہ خاتون زخمی، ہسپتال منتقل ، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں جنجوٹ بہادر موہڑہ پر انڈین آرمی نے بلااشعال فائرنگ کی انڈین آرمی نے سول آبادی کو ٹارگٹ کیا فائرنگ سے 45سالہ کاتوشاہین کوثر زوجہ محمد عجائب ساکن موہڑہ کمر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی شاہین کوثر اپنے گھر کے صحن میں گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ دشمن کی نے ٹارگٹ کیا خاتون کو فوری طور پر بی ایچ یو ہسپتال سیری منتقل کر دیا گیاجہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کیا گیا پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں