کوٹلی شہرکوماڈل بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں،راجہ افضال احمد خان

شہرکوخوبصورت بنانے کیلئے ہرشہری کواپناکرداراداکرناہوگا، وزیراعظم آزادکشمیرکے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق انشاء اللہ تعالیٰ کوٹلی کوجدیدترین اورماڈل سٹی بنائیںگے ،چیف آفیسر بلدیہ و دیگر کی گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 16:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) چیف آفیسربلدیہ راجہ افضال احمدخان نے کہاہے کہ کوٹلی شہرکوماڈل بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیںکوٹلی شہرکوخوبصورت بنانے کے لیے ہرشہری کواپناکرداراداکرناہوگادکاندارحضرات اپنی دکانوںکے سامنے تجاوزات ختم کریںفٹ پاتھ خالی کردیںتاکہ عوام کوگزرنے میںآسانی ہو انہوںنے کہاکہ شہرکوبہترسے بہتربنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیںشہرکے اندرغلط پارکنگ کی روک تھام،ناجائزتجاوزات سمیت دیگراہم اقدامات بھی کررہے ہیںتاجرحضرات سے گزارش ہے کہ وہ اپناسامان اپنی دکانوں،شٹرکے اندررکھیںتاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہواورپیدل چلنے والوںکوبھی مشکلات نہ ہوں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز کوٹلی سٹی کے مختلف بازاروںکے دورے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی کوٹلی چوہدری محمدشہزاد،مجسٹریٹ بلدیہ چوہدری محمدراشد،انسپکٹرسرداربشارت ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف آفیسربلدیہ راجہ افضال احمدخان ودیگرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہریوںکوریلیف دینے کے لیے بلدیہ عظمیٰ اپنے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے سینٹری ورکرزصبح وشام شہرکی صفائی ستھرائی احسن اندازسے کررہے ہیںانہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیربلدیات راجہ محمدنصیرخان کی خصوصی ہدائت کے مطابق بلدیہ کے آفیسران واہلکاران اپنی اپنی ذمہ داریاںاحسن اندازسے نبھارہے ہیں حکومت آزادکشمیرعوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوران کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہی ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق انشاء اللہ تعالیٰ کوٹلی کوجدیدترین اورماڈل سٹی بنائیںگے ۔

انہوںنے کہاکہ شہری بھی بلدیہ کے عملہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریںتاکہ کوٹلی سٹی کوجدید،ماڈل اورمثالی سٹی بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پسماندہ علاقواں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں