ہر شہری کو شہری دفاع کی تربیت سے بہرہ ور ہونا چاہئے‘صدرمعلمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلہار

محکمہ شہری دفاع کوٹلی کے تربیتی عملہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلہار میں 10روزہ شہری دفاع،فرسٹ ایڈ،فائر،زلزلے کے حوالے سے لیکچرز دیے گئے اور عملی مشق بھی کروائی

پیر 29 نومبر 2021 14:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) محکمہ شہری دفاع کوٹلی کے تربیتی عملہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلہار میں 10روزہ شہری دفاع،فرسٹ ایڈ،فائر،زلزلے کے حوالے سے لیکچرز دیے گئے اور عملی مشق بھی کروائی۔ تربیت کے اختتام پر ادارہ کی صدر معلمہ نے سول ڈیفنس کے تربیتی سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور شہری دفاع کی تربیت کو وقت کا تقاضا قرار دیا۔

(جاری ہے)

صدر معلمہ نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے ہر شہری کو شہری دفاع کی تربیت سے بہرہ ور ہونا چاہئے۔دفاع ایک فطری اور انفرادی عمل ہے۔کسی بھی حادثے کی صورت میں، خواہ وہ قدرتی ہو یا انسان کی پیدا کردہ ہم دفاع کی کوشش کرتے ہیں۔ماضی قریب میں انسانیت کو کئی مہلک وباؤں سے نقصان پہنچا ہے۔حالیہ کرونا وائرس کے حوالے سے شہری دفاع کا کردار یہ ہے کہ عام عوام میں آگاہی پھیلائی جانی چاہئے۔ آگاہی مہم کے ذریعے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔لاعلاج مرض ہونے کے باوجود ہم حفاظتی تدابیر کے ذریعے اسے پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں