محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی یونیسف کے تعاون سے ضلع کوٹلی میں ماںاوربچے کاہفتہ منانے کی تیاریاں

پیر 4 جولائی 2022 14:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے پریس ریلیز کے ذریعے بتایاکہ محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی یونیسف کے تعاون سے ضلع کوٹلی میں ماںاوربچے کاہفتہ منانے کی تیاریاںکررہاہے۔جس کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ نے بتایاکہ محکمہ صحت عامہ یونیسف کے تعاون سے ضلع کوٹلی میں04تا09جولائی2022ماںاوربچے کی صحت کاہفتہ منایاجارہاہے ۔

ڈاکٹرفداحسین بٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئر ،مس مسرت سرداراسسٹنٹ ڈائریکٹرٹریننگ نے بتایاکہ ماں اوربچے کی صحت کے ہفتہ کے دوران02سال تک کے بچوںکومہلک بیماریوںسے بچائو کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیںگے۔02سال سی05سال تک کی33190بچوںکوپیٹ سے کیڑوں کوختم کرنے والی گولیاںکھلائی جائیںگی اورحاملہ خواتین کوٹی۔

(جاری ہے)

بی کے ٹیکے لگائے جائینگے۔ڈاکٹرفداحسین بٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئرکی زیرنگرانی23لیڈی ہیلتھ سپروائزرزاور456لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں جوکمیونٹی میںبچوںکوملیریا،اسہال،یرقان اورکووڈ19سے بچائو کی حفاظتی اقدامات کے لیے ہیلتھ سیشن بھی کریںگے۔عوام علاقہ سے صحت عامہ کی ٹیموںکے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئراوراسسٹنٹ کوآرڈینیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئرضلع ھذامیںتمام انتظامات کی نگرانی خودکرینگے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں