کوٹلی،سہنسہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون ، ناجائز اسلحہ ،بھاری مقدار میں چرس برآمد ،دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 مارچ 2023 16:08

کوٹلی،سہنسہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون ، ناجائز اسلحہ ،بھاری مقدار میں چرس برآمد ،دو ملزمان گرفتار
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) تھانہ پولیس سہنسہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ، ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ،دو ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس آزاد کشمیر امیر احمد شیخ کے احکامات کی روشنی ڈی آئی جی خالد چوہان اور ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ راجہ عامر فاروق نے ہمراہ اے ایس آئی راجہ ذوالفقار، ڈی ایف سی سردار فہیم، محمد خطیب،سعید عزیز معہ نفری چھوچھ روڈ حاجی آباد کے مقام پر دوران پڑتال اسلحہ منشیات مشکوک موٹرسائیکل سوار نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کو پولیس ملازمین ناکام بنا تے ہو ئے حراست میں لے کر نام پتہ دریافت کیا تو اس نے اپنا نام عامر ولد نزیر بتا معقول شعبہ پر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 530 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع دوران تفتیش کر دی دوسری کاروائی کے دوران سبیل نامی شخص سے تیس بور پسٹل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ ایکٹ پندرہ ضمن دو آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں